"میرےپاس تم ہو”نوازشریف”کےڈرامےکی آخری قسط، تحریر "ڈاکٹرعدنان”مریم گئی توپھرہوگادوطرح کا پاکستان،کہتے ہیں مبشرلقمان

لاہور:”میرےپاس تم ہو”نوازشریف”کے ڈرامے کی آخری قسط،تحریرشیکسپئرثانی ڈاکٹرعدنان،مریم گئی توپھرہوگادوطرح کا پاکستان،کہتے ہیں مبشرلقمان،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پرپاکستان کے معروف صحافی اوراینکرمبشرلقمان نے خوبصورت انداز میں نہ صرف منظرکشی کی ہے بلکہ تاریخ کے ان لمحات کوبھی بیان کرکے حقیقت حال بیان کردی

باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم جس طرح بیماری کا ڈرامہ رچا کرلندن گئے ہیں وہ تو ایک کمال کاریگری سے کم نہیں ہے،مبشرلقمان نے نوازشریف کی بیماری کے ڈرامے کوایک بہت بڑی تاریخی ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہتے ہیں‌کہ جوڈرامہ ڈاکٹرعدنان نے لکھا ہے شاید اس طرح توشیکسپئربھی نہ لکھ پایا

ذرائع کے مطابق مبشرلقمان نے اس حوالے سے ڈاکٹرشہبازگل کے ایک ٹویٹ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا یہ کہنا کہ مریم کے بغیرعلاج نہیں ہوسکتا توشاید نوازشریف یہ بھول گئے ہیں کہ مریم کومیڈیکل میں داخلہ تومل گیا تھا لیکن وہ پہلے سال ہی فیل ہوکرکالج چھوڑ کرچلی گئیں‌،اس لیے وہ نوازشریف کا علاج نہیں‌ کرسکتیں

 

مبشرلقمان نے اپنی گفتگوکوآگے بڑھاتے ہوئےکہاکہ انہوں‌نے پہلے ہی انکشاف کردیا تھا کہ حمزہ شہاز کی ضمانت ہوگئی توضمانت ہوبھی گئی ،اگلے چند دنوں کے اند پنجاب کی سیاست ڈرامائی شکل اخیتارکرنا شروع کردے گی ، ن لیگ اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے بیک ڈوررابطے شروع ہوچکے ہیں ،فروری کے وسط تک حالات ایک باربگڑسکتے ہیں

مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بھی دونوں لیگوں کے درمیان بات چیت ہوچکی ہے ، مبشرلقمان نے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرحکومت کا ڈھانچہ بدلتا ہے تو پھرآئی جی اورچیف سیکرٹری کون ہوگا یہ معاملات بھی بڑے اہم ہیں‌

مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ مریم صفدرکی ضمانت فی الحال نہ ہوسکے ، مبشرلقمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگرفروری کا مہینہ پرامن طورپرگزرجاتا ہے توپھرمستقبل قریب میں عمران خان کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے

مبشرلقمان نے اس سارے ڈرامے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعدنان توشکیسپئرکوبھی پیچھے چھوڑگئے ، اورنوازشریف نے یہ کہہ کہ پاکستانیوں کوبھی حیران کردیا کہ میرے پاس مریم نہ ہوگی تومیں مرجاوں گامگرآپریشن نہیں کراوں گا

Comments are closed.