رات گئے افغانستان سے پریشان کردینے والی خبرآگئی : ہلاکتیں ہی ہلاکتیں‌

0
53

کابل : رات گئے افغانستان سے پریشان کردینے والی خبرآگئی : ہلاکتیں ہی ہلاکتیں‌ ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ سرپل میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 10 افغان نیشنل آرمی کے اہلکار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

افغان خبر ایجنسی ’طلوع‘ کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ دھماکا صوبے کے دارالحکومت میں ہوا۔

دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے ابھی تک واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔علاوہ ازیں اب تک کسی بھی گروپ بشمول طالبان نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کاپیسا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 5 اکتوبر کو افغانستان کے صوبہ لغمان کے گورنر کو خودکش دھماکے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کے قافلے سے بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔

گورنر کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے بتایا تھا کہ جب گاڑی کو ٹکر ماری گئی اس وقت گورنر اپنے دفتر جارہے تھے، ان کے 4 محافظ اور 4 عام شہری ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ صدر اشرف غنی افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے آغاز کے تین ہفتوں بعد قطری عہدیداروں سے ملاقات کے لیے دوحہ میں موجود ہیں۔

Leave a reply