شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنرکا شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز

شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنرکا شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضلع بھر کے دوروں کا آغاز کردیا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیروزوالا اور مریدکے کا دورہ کیا اور آئی سی یو ، سی سی یو اور ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر فروزوالا کا بھی دورہ کیااور زیر التواء کیسز وراثتی ، کھیوٹ اور میوٹیشن کیسز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے آراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور فراہم کردہ سہولیات اور سروس ڈیلیوری بارے استفسار کیا۔ریسکیو 1122 مریدکے کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کے افسران اور ریسکیورز کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کی جانے والی کاوشیں ، فرائض منصبی میں لگن ، ایمانداری اور خوش اخلاقی دیگر سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Leave a reply