پہلی مرتبہ ملک میں بلڈرز کی سہولت کیلئے خدمت مراکز، ویب پورٹلز کا اجرا

0
27

اسلام آباد: پہلی مرتبہ ملک میں بلڈرز کی سہولت کیلئے خدمت مراکز، ویب پورٹلز کا اجرا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز کرنے والے بلڈرز کی سہولت کے لیے ای خدمت مراکز اور ایک ویب پورٹل کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ(این سی سی ایچ سی ڈی) کے اجلاس کےدوران وزیراعظم عمران خان نے ای خدمت مراکز اور ویب پورٹل کے قیام کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں بلڈروں اور ڈویلپرز کے لئے حوصلہ بڑھانے والے کے طور پر کام کیا گیا ہے جنہوں نے حکومت کی طرف سے ان کے معاملات کو حل کرنے اور تعمیراتی شعبے میں منصوبے شروع کرنے کے لئے موزوں ماحول کی فراہمی میں تعاون کی توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔

کمیٹی اجلاس سے آگاہ ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ اجلاس ان بلڈرز اور ڈیولپرز کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا جنہوں نے حکومت کی جانب سے ان کے معاملات کے حل اور تعمیراتی شعبے میں منصوبے شروع کرنے کے لیے موزوں ماحول کی فراہمی میں تعاون کی توسیع کا خیرمقدم کیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی جانب سے نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کے لیے آن لائن پلیٹ فارم مہیا کرنے اور ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے باضابطہ اجازت کے حوالے سے قائم کیے گئے ویب پورٹل کی متعدد خصوصیات دکھائی گئیں۔

ویب پورٹل کا مقصد بلڈرز کو ڈیجیٹل حل پیش کرنے، انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے اور مقررہ مدت میں درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ویب پورٹل تمام متعلقہ دفاتر سے منسلک ہے تاکہ ان کی جانب سے درخواستوں پر بیک وقت کارروائی کی جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی اور تاخیر سے متعلق کیسز کا نوٹس لینے کے لیے چیف سیکریٹریزکے پاس براہ راست ڈیش بورڈ موجود ہے۔اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اب تک 9 ای خدمت مراکز قائم کیے گئے اور 14 اگست تک ان کا دائرہ کار تمام صوبوں تک پھیلایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس اقدام کو سراہا اور تمام صوبوں کو آن لائن نظام اپنانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ این او سیز اور اجازت دینے کے عمل میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرکے شفافیت اور درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلڈرز اور ڈیولپرز کو سازگار ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے فراہم کیے گئے مراعاتی پیکیج سے مستفید ہوسکیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ترقی ملازمت کے مواقع پیدا کرکے ملکی معیشت پر کورونا وائرس کی عالمی وبا کے اثرات کے اثرات کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔

Leave a reply