پیرمحل : مکان کی رقم وصول کرنے کے باوجود انتقال نہ دینے اور اصل زر واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج
باغی ٹی وی ، پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) مکان کی رقم وصول کرنے کے باوجود انتقال نہ دینے اور اصل زر واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق :
محمد اسرار ولد محمد سرور گجر نے شور کوٹ کینٹ میں یاسر غفار ولد عبد الغفار ارائیں سے مکان کا سودا 45 لاکھ روپے میں کیا اور 30 لاکھ روپے بزریعہ بنک 10 لاکھ روپے نقد اور بقیہ 5 لاکھ روپے جنوری 2022 میں ادا کر کے رجسٹری و انتقال لینے کا معاہدہ کیا ۔ یہ تمام معاملات روبرو گواہان طے پائے ۔ جب محمد اسرار حسبِ وعدہ بقیہ 5 لاکھ روپے لے کر یاسر غفار کے پاس گیا اور رجسٹری و انتقال کا اصرار کیا تو یاسر غفار رجسٹری دینے سے صاف انکاری ہو گیا اور محمد اسرار کے 40 لاکھ واپس کرنے کی حامی بھر لی جس پر محمد اسرار نے معاملے کو مزید کھینچنے کی بجائے اسی میں عافیت سمجھی کہ اصل زر ہی واپس مل جائے تو بہت ہے ۔ مگر بار بار کے وعدے وعید اور چکر پہ چکر لگانے کے باوجود یاسر غفار 40 لاکھ روپے واپس نہ کر پایا تو محمد اسرار نے ادائیگی کے تمام ثبوت تھانہ اروتی کو پیش کر کے ملزم یاسر غفار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا