قانون کے رکھوالے وکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں‌ ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی

0
46

لاہور:قانون کے رکھوالےوکلاء نے پنجاب کارڈیالوجی میں ہنگامہ اورتوڑپھوڑکرکے تباہی مچادی ،اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں اوروکلا کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، مشتعل وکلا کی بڑی تعداد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پردھاوابول دیا ہے۔

مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ…

تفصیلات کےمطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء نے حملہ کرکے نا صرف ہنگا مہ آرائی کی بلکہ ایمرجنسی گیٹ بھی توڑ دیا۔وکلائ نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی جبکہ پولیس وکلا کو روکنے میں‌ بالکل بے بس دکھائی دی۔

ذرائع کے مطابق سینکڑوں جانیں خطرے میں ہیں جبکہ اس تما م صورتحال پر وزیر صحت کی بے حسی جاری ہے۔ ہسپتال سے ڈاکٹرز، نرسزاورعملے کا دوبارہ سیکیورٹی خطرات کے باعث کام معطل کرنے کا خدشہ ہے جبکہ حساس وارڈز میں مریضوں کا علاج تعطل کا شکار ہے ۔

بھارتی مسلمان سخت پریشان، مسلم مخالف بل منظورکرنے پربھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

ذرائع کے مطابق عثمان بزدارنےپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حرامانی اورآئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وائرل وڈیو نے دھوم مچادی

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہوراورصوبائی سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی گئی جبکہ وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

Leave a reply