ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، متعددغیر قانونی عمارتیں، دکانیں، شورومز مسمار اور سربمہر

0
33

ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، متعددغیر قانونی عمارتیں، دکانیں، شورومز مسمار اور سربمہر

اہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیزتارڑ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹاو ن پلاننگ زون ون کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گلشن راوی،سمن آباد، جیل روڑ اور کینال روڑ کے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی عمارتیں‘ دکانیں‘ شورومز اور بغیر نقشہ تعمیرات مسمار اور سربمہر کر دیں۔

آپر یشن کے دوران پلاٹ نمبر126بلاک اے‘پلاٹ نمبر29اور 30بلاک ڈی گلشن راوی مسمارکر دیئے گئے۔پلاٹ نمبر47مین سمن آباد پر زیر تعمیر شو روم مسمارکر دیا گیا۔ جیل روڈ اور کینال روڈ پر غیر قانونی شو رومز اور دکانیں مسمارکر دی گئیں۔ پلاٹ نمبر208 گلشن راوی اور مین ملتان روڑ پر قائم غیر قانونی دکانیں سربمہرکر دی گئیں۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاو ن پلانرایل ڈی اے نے کی۔ اس موقع پر چیف ٹاو ن پلانر طاہر میونے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی اورایل ڈی اے عملے کی کوتاہی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی

Leave a reply