معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

نئی دہلی :معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے،باغی ٹی وی کےمطابق معروف بھارتی اداکار،فنکاربالی ووڈ کی ہردل عزیزشخصیت امیتھا بچن کو کرونا وائرس ہوگیا ہے ،اس بات کی اطلاع انہوں نے خود دی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں امیتھا بچن نے کہا ہےکہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،


باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سخصیت امیتھا بچن کے ملازموں کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ کہیں وہ تو کرونا کا شکارنہیں ہوگئے

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ ملازمین اورگھر کے دوسرے افراد کے ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ آنے میں دس دن لگ سکتے ہیں

Comments are closed.