fbpx

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس، اہم فیصلے

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی صدارت میں وزارت انسانی حقوق میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیگل ایڈ جسٹس اتھارٹی آف پاکستان کے لیے تین قوانین کے مسودے جن میں فنانشل سروس اور آپریشنلائزنگ شامل ہیں کے لیے ایک ذیلی کمیٹی مقرر کی جائے گی جو دو ہفتوں میں مسودے تیار کرے گی۔مزید فیصلہ کیا گیا کہ لیگل ایڈ اور جسٹس اتھارٹی کے لیے وومن ان ڈسٹرس اینڈ ڈیٹینشن فنڈ کی منتقلی کابینہ نے پہلے ہی منظور کر لی ہے۔ وومن ان ڈسٹرس اینڈ ڈیٹینشن فنڈز کی منتقلی رولز پر منحصر نہیں ہونی چاہیے اور اس عمل کو تیز کیا جانا چاہیے۔ بورڈ آف گورنرز نے ایک ہفتے کے اندر پرو بونووکلاء کی فہرست کو حتمی شکل دینے اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا .

اجلاس میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق ، سیکرٹری ، وزارت قانون و انصاف ، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی اور وزارت خزانہ اور وفاقی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرل دفاتر کے نمائندوں نے شرکت کی .

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا