رانا ثناءاللہ سمیت لیگی رہنماوں کی ڈسکہ میں گرفتاری کا امکان

0
28

ڈسکہ :رانا ثناءاللہ سمیت لیگی رہنماوں کی ڈسکہ میں گرفتاری کا امکان ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ سمیت لیگی رہنماوں کی ڈسکہ میں گرفتاری ہوسکتی ہے پولیس اس وقت گرفتاری کے لیے پہنچ چکی ہے

ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے نواحی علاقے میں لیگی رہنما مستنصر گوندل کی رہائش گاہ کو پولیس نے گھیر لیا یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ رانا ثناءاللہ سائرہ افضل تارڑ سمیت اہم رہنما گذشتہ دو گھنٹے سے ڈیرے میں موجود ہیں

 

 

ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ رانا ثناءاللہ سمیت لیگی رہنماوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پہنچی۔ سی پی او گوجرانولہ کی جانب سے گرفتار کئے جانے کی اطلاع پر پولیس نے گھیرا ڈالا تھا

یاد رہے کہ آج ڈسکہ میں فائرنگ سے زخمی اورہلاک ہونے والوں کے بارے میں کہا جارہا ہےکہ قاتل پارٹی کو رانا ثنآاللہ کی طرف سے جارحانہ رویہ اپنانے کی نصیحت کی گئی تھی شاید پولیس گرفتارکرکے اس معاملے میں رانا ثنااللہ کو بھی تفتیش میں لائے

 

Leave a reply