لبنان میں‌پھر سے مظاہرے اور احتجاج ، آخر کیا وجہ بنی

0
24

لبنان میں‌پھر سے مظاہرے اور احتجاج ، آخر کیا وجہ بنی

باغی ٹی وی :لبنان میں مظاہرے اور خون ریز احتجاج کے بعد پھر سے کشیدگی نے سراٹھا لیا ہے، لبنان میں حکومت کےخلاف جاری مظاہروں کے دوران ایک سماجی کارکن احمد محمد توفیق کی ہلاکت کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کارکن کی ہلاکت کے بعد بیروت کے وسط میں الرینغ پُل کو ہرطرح‌کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

خیال رہےکہ نوجوان کارکن احمد محمد توفیق طرابلس شہر کے علاقے الجمیزات میں ایک ریلی کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر طرابلس میں سوگ منانے اور فوج سے اس واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس قبل لبنانی وزیرا عظم سعد الحریری کو شدید احتجاج کی وجہ سے استعفی دینا پڑا تھا. اور خون ریز احتجاج اس کےبعد بھی تھما نہیں تھا.

Leave a reply