لبنانی حزب اللہ پر پابندیاں‌، ایک اور یورپی ملک نے اعلان کردیا

0
26

لبنانی حزب اللہ پر پابندیاں‌، ایک اور یورپی ملک نے اعلان کردیا

باغی ٹی وی : اسٹونیا نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ شمالی یورپ میں واقع ملک کے مطابق حزب اللہ بین الاقوامی امن اور اسٹونیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے اور پابندیوں کا فیصلہ اس تنظیم کی دہشت گرد کارروائیوں کے سبب کیا گیا۔

اسٹونیا کی وزارت خارجہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ "وزیر خارجہ کی تجویز کی بنیاد پر حکومت نے لبنانی تنظیم حزب اللہ پر اس کی دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندیوں کے تحت حزب اللہ کے عسکری اور سیاسی دھڑوں کے ارکان کا اسٹونیا میں داخلہ ممنوع ہو گا۔ ساتھ ہی تنظیم کی قیادت پر بھی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ اس حوالے سے آئندہ وقت میں ناموں کا اعلان کیا جائے گا”۔

وزیر خارجہ اورمس رینسالو کے مطابق یہ اقدام امریکا، برطانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے دیگر اقدامات کو سپورٹ کرے گا

Leave a reply