لبنانی حزب اللہ یورپ میں بیروت دھماکے جیسے بارودی مواد کے ڈھیر لگا رہی ہے ، امریکہ

0
25

لبنانی حزب اللہ یورپ میں بیروت دھماکے جیسے بارودی مواد کے ڈھیر لگا رہی ہے ، امریکہ

امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ یورپ بھر میں اسی کیمیاوی دھماکا خیزمواد کے ڈھیر لگا رہی ہے ، جس کے پھٹنے کے نتیجے میں چار اگست کو بیروت کی بندرگاہ پر زوردار تباہ کن دھماکا ہوا تھا۔

حزب اللہ کی اس سرگرمی کا انکشاف امریکا کے رابطہ کار برائے انسدادِ دہشت گردی ناتھن سیلز نے جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ لبنان کے تمام مسائل کا سبب حزب اللہ ہی ہے اور یورپی یونین کو اس تمام گروپ کو دہشت گرد قرار دینا چاہیے۔

لبنان کا دنیا کے نقشے سے مٹ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے : فرانسیسی وزیر خارجہ


انھوں نے بتایا ہے کہ لبنانی ملیشیا 2012ء کے بعد سے یورپ میں ابتدائی امداد کی کٹوں کے نام پر امونیم نائٹریٹ کو منتقل کررہی ہے۔ بیروت کی بندرگاہ پر واقع ایک گودام میں امونیم نائٹریٹ کی ستائیس سو ٹن مقدار کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا تھا جس نے شہر کے ایک تہائی حصے میں تباہی پھیلا دی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بیروت کی بندرگاہ کے ساتھ واقع گودام میں پہلے ہلکا دھماکا ہوا تھا اور اس سے دھواں پھیلا تھا۔اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا تھا۔اس کی دھمک وہاں سے ایک سو میل دور واقع قبرص کے جزیرے میں بھی محسوس کی گئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیروت میں ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئی تھیں یا جزوی طور پر تباہ ہوگئی تھیں

Leave a reply