مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

اقوام متحدہ کا غزہ میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ...

کسی نے دھمکایا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،سربراہ پاسداران انقلاب

تہران: پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے...

چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ...

لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، 25 سے زائد افراد گرفتار

بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ 25 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا-

باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق حملے میں UNIFIL کے ڈپٹی کمانڈر اور ایک نیپالی امن اہلکار زخمی ہو گئے، حملے میں زخمی ہونے والے چوک بہادر ڈھاکل اپنی ذمہ داری مکمل کر کے نیپال واپسی کے لیے جا رہے تھے،UNIFIL نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزب اللہ کے حامیوں نے مسلسل دوسرے دن لبنان کے واحد بین الاقوامی ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند کر دی، جس کی وجہ ایرانی پروازوں کی لینڈنگ پر پابندی بنی احتجاج کو روکنے کے لیے فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات ،ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا

لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے گی، جبکہ وزیراعظم نواف سلام نے خبردار کیا کہ آزادی اظہار ضرور ی ہے، مگر سرکاری اور نجی املاک پر حملے برداشت نہیں کیے جا سکتے”۔

رپورٹ کے مطابق ہجوم میں شامل بعض افراد حزب اللہ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ایک فوجی افسر کو نشانہ بنا رہے تھے حزب اللہ کے چینل المنار نے دعویٰ کیا کہ حملے میں نامعلوم نقاب پوش ملوث تھے ،ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ قافلے پر حملے کے اصل ذمہ دار کون ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیا ہے۔

کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا