fbpx

جی ٹی وی پر دو ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس

پشاور:جی ٹی وی پر دو ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس ،اطلاعات کے مطابق سینیٹر تاج محمد افریدی نے جی ٹی وی کو دو ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج کرجی ٹی وی کو ہلا کررکھ دیا ہے

سینیٹر تاج محمد افریدی نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف جی ٹی وی نے جعلی ای میل ای ڈی کی غیر تصدیق شدہ خبر چلائی ، ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبر چلاکر میرے کاروبار اور ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ۔

سینیٹر تاج محمد افریدی کہتے ہیں‌ کہ میرا کاروبار پاکستان کے قانون اور ائین کے مطابق ہے جس کا ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے۔ میری کمپنی نے جو جیٹ فیول درآمد و برآمد کیا ہے وہ کسٹم کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہے اور اس کا ریکارڈ کسٹم میں موجود ہے۔

سینیٹر تاج محمدافریدی مزید کہتے ہیں‌ کہ جو GTV News پر چلائی گئی ہےکہ General Sales Tax میں بدعنوانی کی گیی ہے یہ خبر بلکل بے بنیاد ہے اورحقیقت پر مبنی نہیں ہے ۔

یاد رہے یہ اس لیگل نوٹس میں ڈی جی ایف ائی ائے اور چیرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے