fbpx

لیجنڈ اداکار معین اخترکی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی

لیجنڈ اداکار معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی ۔ معین اخترنے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1966 میں یوم دفاع کی تقریب سے کیا جس کے بعد انہوں نے کئی لازوال ٹی وی ڈراموں ،فلموں اور اسٹیج شوز میں کام کیا۔ معین اخترپاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے اردو ، پنجابی ، سندھی ، پشتو ، گجراتی ، بنگالی ، انگریزی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا۔ان کے مقبول ترین ڈراموں میں روزی ، ہاف پلیٹ ، آخری گھنٹی ، مکان نمبر47 ، آنگن ٹیڑھا ، سچ مُچ ، عیدٹرین جبکہ اسٹیج ڈراموں میں بڈھا گھر پہ ہے ، یس سر نو سر سمیت دیگر شامل ہیں ۔ معین اختر کو ان کی بہترین اداکاری پرحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزازت سے نوازا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.