لیجنڈ اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے نو سال ہو گئے

0
53

پاکتسان کے معروف اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ فنکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال ہو گئے

باغی ٹی وی : صدارتی ایوراڈ یافتہ لیجنڈ اداکار معین اختر 24 دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ان کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں قیام پذیر ہوا انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اور دوران تعلیم معین اختر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے انہیں انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا

معین اختر نے اپنے فنی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966ء میں کی اور زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپئیر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے دی مرچنٹ آف وینس میں محض 13 برس کی عمر میں دی

لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھاکیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھراسٹیج ڈرامہ انھوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ تھے

ان کے مقبول ڈراموں میں فیملی 93، روزی، ہاف پلیٹ، آنگن ٹیڑھا، سچ مچ، عید ٹرین اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر،انتظار فرمائیے اور بندر روڈ سے کیماڑی شامل ہیں

معین اختر کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا

معین اختر 22 اپریل 2011 کو حرکے قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

مشہور سیریز ٹام جیری کے خالق جین ڈیچ انتقال کر گئے

لیجنڈ اداکار محمد علی کی 89 ویں سالگرہ

Leave a reply