لیموں اور کھجور مہنگے، عام آدمی کی افطاری مشکل

0
56

رحمتوں کے مہینے میں زحمتتیں
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سبزی فروش لوگوں کے لئے زحمت بننے لگے، تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تمام علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف اقدامات بھی ان کا کچھ نہ بگاڑ سکے اور سبزیوں اور پھلوں کی قمیتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کبیروالہ، جہانیاں ،میانچنوں اور ٹھٹھہ صادق آباد میں گراں فروشوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ۔رمضان المبارک میں استعمال ہونے والے لیموں اور کھجور کی قیمت بالترتیب پانچ سو پچاس روپے اور چار سو روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ میں لیموں کی قیمت تین سو اسی روپے اور کھجور کی قیمت تین سو سے تین سو پچاس روپے ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مہنگی سبزی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply