کاروباری برادری آگے بڑھ کرتعمیروطن کا کام کرے، مسائل ہیں تو بتائیں ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ، وزیراعظم

0
24

اسلام آباد:کاروباری برادری آگے بڑھ کرتعمیروطن کا کام کریں ، مسائل ہیں تو بتائیں ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں حماد اظہر، علی زیدی، شیخ رشید، عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے،بہتر حکمت عملی کی بدولت کرونا نقصانات کو ہر ممکنہ حدتک روکاگیا۔

عارف حبیب نے مراعاتی پیکیج، سہولت کاری،آسان وآن لائن بنانے پر وزیر اعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کےشعبے میں مراعات،سہولت کاری سے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلی دفعہ نجی بینکوں کی جانب سے تعمیرات کے شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔عارف حبیب نے اپنی کمپنی کی جانب تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شعبوں سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا،روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے،حکومت کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لیے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھےگی۔

Leave a reply