ڈی سی او لاہور پھنس گئے ، سائل نے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عجیب الزام عائد کردیا

0
31

لاہور: ڈی سی او لاہور شہری کی داد رسی نہ کرنے کی وجہ سے پھنس گئے ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا کر ڈی سی او کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ، اطلاعات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے لاڑی اڈہ کے کیبر حسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے آگاہ کیا کہ لاڑی اڈہ کے قبرستان اور ملحقہ علاقے پر قبضہ گروپ کے ارشاد شاہ اور عابد شاہ نے قبضہ کر لیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے بھی اس قبضہ کا نوٹس نہ لیا اور ڈی سی لاہور نے بھی اس کی درخواست پر کارروائی نہیں کی جبکہ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کیلئے ڈی سی لاہور کو بھجوائی۔

سائل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے 13 مئی 2019 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کی جا رہا، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply