عیدکے بعد لاہور ہائی کورٹ کیسے کام کرے گی ، رپورٹ افشاں ہوگئی

لاہور:عید کی خوشیوں میں ہرکوئی شامل ہونا چاہتا ہے. دیگر اداروں کی طرح عدالتوں میں کام کرنے والے احباب بھی اپنے اپنے ابائی علاقوں میں جاکر عید کی خوشیاں مناتے ہیں . ان خوشیوں میںشامل ہونے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے اپنا روسٹرم تبدیل کردیا ہے اور عید کے بعد دوبارہ کس طرح کام شروع کیا جائے گا ، تفصیلات بیان کردی ہیں.
ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹرجاری کر دیا گیا، موسم گرما کی تعطیلات کےآٹھویں ہفتے کے دوران انیس اگست سے پرنسپل سیٹ پرتین ڈویژن بنچ اور آٹھ سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیرشاہ نے ججز روسٹرجاری کیا،
ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر شاہ نے جو روسٹرم جاری کی اس کے مطابق ڈویژن بینچ1میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس انوار الحق پنوں شامل ہیں، ڈویژن بینچ 2 میں جسٹس شاہد وحید اورجسٹس شاہد مبین شامل ہیں،،جبکہ ڈویژن بینچ نمبر3میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن ہوں گے۔
اس روسٹروم میں مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں جن کے مطابق ڈویژن بینچ میں شامل ججزتمام نوعیت کےمقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سنگل بنچ کی حیثیت سےسماعت کریں گے، سنگل بینچ میں سماعت کرنے والوں میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عابدعزیز شیخ، جسٹس شاہد مبین، جسٹس جواد حسن اورجسٹس فاروق حیدرشامل ہیں۔