لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق

0
35

لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق کردی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کے مطابق لاہور سے 17 اور ڈیرہ اسماعیل خان نے 19 نومبر کو نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کو جانچ کے لئے پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری بھجوایا گیا تھا۔ این ای او سی کے مطابق دونوں شہروں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال لاہور سے وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کا یہ چوتھا جب کہ ڈی آئی خان سے پہلا مثبت نمونہ ہے تاہم ماحولیاتی نمونوں کی جینیاتی ترتیب کے نتائج کا انتظارہے۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے، بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے۔ دنیا میں پاکستان اور افغانستان ہی 2 ملک ہیں جہاں اب تک پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ رواں برس بھی ملک میں پولیو کے کئی کیسز ریکارڈ سامنے آچکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمعمزید یہ بھی پڑھیں؛

ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

خیال رہے کہ 1994 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مصروفِ عمل ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 339,521 پولیو ورکرز پولیو کے خاتمے کے ان اقدامات میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے نگرانی کے نظام کی خدمات حاصل ہیں۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کو معلومات کے حصول اور تجزیے کا معیاری نیٹ ورک، جدید ترین لیبارٹریز، وبائی امراض کے بہترین ماہرین اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پبلک ہیلتھ کے نمایاں ماہرین کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

Leave a reply