لاہور ہائیکورٹ نے دیا پی سی بی کو بڑا جھٹکا

0
60

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو پی ایس ایل فرنچائزز مالکان سے سکیورٹی کی مد میں رقم جمع نہ کروانے پر تادیبی کارروائی سے روک دیا

عدالت نے پی سی بی کو 30 ستمبر کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ملتان سلطان سمیت دیگر فرنچائزز کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزاروں کی طرف سے احمر بلال صوفی اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے

پی سی بی کی طرف سے سید تفضل رضوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے گارنٹی کی مد میں رقم طلبی کا نوٹس بھجوایا ہے، درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو فریق بنایا گیا

درخواستگزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ کورونا وبا کے وجہ سے سب فرنچائزز بہت زیادہ متاثر ہوئے، پی ایس ایل کے میچز کینسل ہونے سے فرنچائزز کی آمدنی بھی بری طرح متاثر ہوئی ٹکٹس کی فروخت سے سب سے زیادہ آمدنی اکٹھی ہوتی ہے ،

سید تفضل رضوی ایڈووکیٹ پی سی بی وکیل نے کہا کہ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان کو میٹنگ کیلئے 23 ستمبر کو بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے،فرنچائزز مالکان نے پیسہ سٹیڈیم سے نہیں براڈکاسٹنگ کے ذریعے کمایا ہے، درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی کیجانب سے لائسنس کی فیس تاحال وہی ہے، اگر دوبارہ میچز دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو دوبارہ اتنا ریونیو نہیں آسکتا،پی سی بی نے پریس ریلیز کے زریعے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ کے رائٹس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،

درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائز کو مالی نقصان ہو گا،پی سی بی پی نہ صرف ایس ایل آرگنائزر ہے بلکہ برابری کے بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند بھی ہے، کورونا کی ناقابل یقین صورت حال پیدا ہونے سے فرنچائزز کی آمدنی پر گہرا اثر پڑا، چیف ایگزیکٹو بورڈ فرنچائز کے لائسنس کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پی سی پی کو فرنچائزز کے تحفظات کو دوبارہ سنے کا حکم دیا جائے، پی ایس ایل کے ماڈل پر نظر ثانی کرنے کا حکم بھی دیا جائے، پی سی پی کی جانب سے پی ایس ایل کے نئے لالحہ عمل کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،

Leave a reply