fbpx

لیاقت آباد کا جلسہ کراچی کی تاریخ بن چکا ہے ، سردار عبدالرحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار سردار عبدالرحیم نے بلدیہ ٹاؤن ، چوبیس مارکیٹ ، اتحاد ٹائون میں انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں اور شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت آباد کا جلسہ کراچی کی تاریخ بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد ہمارے ساتھ ہے،ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں ، سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے صرف حلقہ 249 پر پوری کراچی کو کھنڈر بنادیا ہے ، یہ لوگ صرف ذاتی املاک بنانے کے لیے سیاست کرتے ہیں ، الیکشن میں جیت پیر صاحب پاگارہ اور عوام کی ہوگی ، کارکنان گھر گھر جاکر پیر صاحب کا پیغام پہنچائیں ، میں اپنے لیے نہیں غریب عوام کے حقوق، علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ، فنکشنل لیگ کے رہنما عبدالکریم شیخ نے کہا کہ پورا حلقہ تباہ حال ہوچکا ہے سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے کرپشن کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ، صوبائی رہنما سید شفقت حسین شاھ نے کہا کہ آج کی کامیاب انتخابی مہم نے مخالفوں کی نیندیں حرام کردیں ہیں ، ہم حلقے کے عوام کے ساتھ دکھ سکھ میں شریک رہیں گے ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ پیر صاحب پاگارہ نے جس امیدوار کو نامزد کیا ہے ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اگر حلقے کے عوام نے اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیکر کامیاب کیا تو حلقے کی تقدیر بدل جائے گی ، ستر سالوں سے روٹی اور مکان کا چورن بیچنے والوں نے کراچی شہر کو تباہ و برباد کردیا ہے ، سید آصف علی شاھ نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالرحیم جیسا محنت کش انسان اس حلقے سے کھڑے ہیں یے حلقے کی خوش نصیبی ہے،فقیر غلام النبی منگریو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزمائے کو آزمانا بیوقوف کی نشانی ہے، اس سے پہلے حلقہ این اے 249 رشید آباد سے بڑی عوامی ریلی شروع ہوئی جو سعیدآباد ، بلدیہ ٹاؤن ، چوبیس مارکیٹ ، اتحاد ٹائون اور دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی مرکزی دفتر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی ،ہر طرف جی ڈی اے فنکشنل لیگ کے جھنڈوں کی بہار بھیج پاگارہ کے نعرے گونج اٹھے اور حلقے کی عوام نے ریلی کے شرکاء پر پھول نچھاور کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.