لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے. صوبائی وزیر کامران بنگش
لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے. صوبائی وزیر کامران بنگش
کے پی کے وزیربرائے اعلٰی تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ’لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، اور حکومت نے غنڈہ گردی کی تو اپنا دفاع کا حق رکھتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے اور ہم اپنی سیکورٹی کیلئے رکھیں گے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے جبکہ علی امین نے اپنا ورژن دے دیا ہے اگر حکومت غنڈہ گردی پر اتر آتی ہے تو ہم بھی دفاع کا حق رکھتے ہیں اور اس کے لیئے ہم بالکل تیار ہیں مار کٹائیاں گرفتاریاں اپنے ملک کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ تیار ہے ہم پر امن رہیں گے پر امن رہنا ہی ہمارے ملک کی بقا کے لئے ضروری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کے یہ جو امپورٹڈ حکومت ہے یہ ہوش کے ناخن لے گی 25 مئی والی تاریخ اگر انہوں نے دہرائی تو نقصان انہی کا ہو گا جو پشاور ڈویژن ہے وہاں پہ ہمیں ٹارگٹ بہت ہائی ملے ہیں اور اس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کر لی ہے.
کامران بنگش نے کہا؛ ہم 1500 سے 2000 پر ایم پی اے اپنے حلقے سے لے کر جائیں گے چونکہ وہاں رہنا بھی ہے تو ہم نے بیک اپ پلین بھی رکھا ہوا ہے تو آپ سہی کہہ رہے ہیں ہم نے ہر حلقے سے چار ہزار رجسٹر کئے ہیں لیڈر شپ وہاں پہ موجود ہو گی ہم سب وہاں موجود ہوں گے خان صاحب کے ساتھ
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو میڈیا کے سامنے پیش کردی تھی جس میں علی امین گنڈاپور، اسد خان نامی شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟، بندوقیں اور لائسنس کتنے ہیں اور بندے کتنے ہیں؟۔ جس پر اسد خان کہتا ہے کہ بندے اور بندوقیں بہت ہیں، آپ جتنے بولیں اور لائسنس بھی بہت ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
علی امین گنڈا پور دوبارہ پوچھتے ہیں کہ اسلام آباد کی سرحد کے قریب کون سی کالونی لگتی ہے؟۔ جس پر اسد خان کہتا ہے کہ میں نے تو آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔ علی امین کہتے ہیں کہ بندے اور اسلحہ وہاں پر پہنچا دیں۔ جس پر اسد خان کہتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں سب ہوجائے گا۔ جبکہ پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واؤڈا نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ خونی ہوگا، اسلام آباد میں لاشیں دیکھ رہا ہوں۔ پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کا جواب نہ دینے پر اب انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا.