کرونا وائرس سے متاثرہ صوبہ وہان کی ہبوئی یونیورسٹی میں محصورپاکستانی طالب علموں کی باغی ٹی وی کوتفصیلات ملنا شروع ہوگئیں،اہم نام سامنے آگئے

0
49

لاہور:کرونا وائرس سے متاثرہ صوبہ وہان کی ہبوئی یونیورسٹی میں محصورپاکستانی طالب علموں کی باغی ٹی وی کوتفصیلات ملنا شروع ہوگئیں،اہم نام سامنے آگئے ،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ چین کے صوبے وہان میں کئی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طالب علم زیرتعلیم ہیں تاہم ابھی جوتازہ فہرست موصول ہوئی ہے وہ ہبوئی یونیورسٹی میں اس وقت محصور،بے بس اورلاچار طالب علموں کی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق پہلی جوابھی ابھی تازہ فہرست وہان صوبے کی صرف ایک ہبوئی یونیورسٹی سے ارسال کی گئی ہے اس فہرست میں جو ابھی کچھ طالبعلموں کی موصول ہوئی ہے اس کے مطابق اس یونیورسٹی کے مذکورہ کیمپس میں 46 طالب علم پھنسے ہوئے ہیں جن کے لیے اب کھانے پینے کی اشیا بھی دستیاب نہیں اور وہ اب بھوک کے ساتھ لاچاری کے ساتھ اپنی زندگی کا ایک ایک قیمتی سانس گزاررہے ہیں‌

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اس فہرست میں ان بے بس پاکستانیوں کے اصلی نام کے ساتھ معروف نام ،پاسپورٹ نمبراورساتھ ہی چین میں استعمال کرنے والے موبائل فون کے نمبرز بھی دیئے گئے ہیں‌

خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کرونا وائرس کے مریض‌ یونیورسٹیوں میں‌ داخل،

 

باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اس فہرست میں ان پاکستانی طالب علموں کی چین کی ہبوئی یونیورسٹی کا ایڈریس بھی ظاہر کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ان طالب علموں کی جنس بھی بتائی گئی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق پریشانی اس بات کی ہے کہ اس کے باوجود پاکستانی حکمران اپنے ان پاکستانی طالبعلموں کے حوالے سے بالکل لاپرواہ بنے بیٹھے ہیں اوران کو واپس پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرنے کا ابھی تک کوئی اعلان بھی نہیں کیا

یاد رہے کہ چین میں محصور ان بے بس پاکستانی طالبعلموں کی آواز سب سے پہلے پاکستان کے معروف صحافی ، اینکرمبشرلقمان نےاٹھائی اورآج بھی سب سے پہلے انہوں نے چین کے صوبے وہان سے پاکستانی طالب علموں کی آہ وبکا کو اہل پاکستان اورپاکستان کے حکمرانوں تک پہنچانے کا فریضہ ادا کیا ہے

ہے کوئی ہماری فریاد سننے والا، ہم بے بس،لاچار، بےیارومددگار، چین میں 

Leave a reply