سن لیں‌ : میرے پاس چھانگا مانگا تو نہیں لیکن مری لے جاسکتا ہوں، وزیراعظم

0
32

اسلام آباد :سن لیں‌ : میرے پاس چھانگا مانگا تو نہیں لیکن مری لے جاسکتا ہوں،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں‌ انہوں نے نوازشریف کی چھانگامانگاسیاست پرکھل کربات کی

عمران خان نے خطاب میں کہاکہ کل اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو اپوزيشن میں بیٹھ جائيں گے لیکن انہیں نہیں چھوڑيں گے، ان کے پاس چھانگا مانگا تو نہیں لیکن مری لے جاسکتے ہيں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے کہ یہیں پر خیمہ لگالیں اور یہیں سےکل تمام ارکان کو اسمبلی لے جائيں، امید کرتےہيں کل تمام اراکین اسمبلی اعتماد کریں گے۔

اجلاس کے بعد میڈيا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان اعتماد کا ووٹ اخلاقی بنیادوں پر لے رہے ہيں، اس کی قانونی مجبوری نہیں تھی۔

شیخ رشید نے کہاکہ اونچ نیچ ہوگئی تو اپوزيشن کےلیے عجیب دن ہوگا، فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے حق میں 179 ووٹ آئيں گے۔

Leave a reply