آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

0
27

آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کل نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں واضح ہوگیا کہ ہمیں مراسلہ موصول ہوا،

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ مراسلے میں پاکستان کو دھمکی دی گئی جب مراسلے سے متعلق بتایا تو کہاگیا یہ سب جھوٹ ہے،آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،کہا گیا عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹایا گیا توپاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی کہا گیا اگر عمران خان کو ہٹادیا گیا تو پاکستان کو معاف کردیں گے، ملک کے وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی،سازش کرنے والوں کو پتہ تھا کہ عمران خان کے بعد کون آئے گا جیسے ہی ہمارے سفیر سے امریکی آفیشل کی میٹنگ ہوئی اگلے ہی دن عدم اعتماد آگئی،عدم اعتماد پیش ہونےکے بعد ہمارے اتحادی اور پارٹی ارکان ہمارے خلاف ہوگئے،سب کو بلایا دیکھیں مراسلہ یہ نہیں آئے ! مراسلہ حقیقت تھا، جو زبان استعمال ہوئی اس میں تکبر تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے میری بات کی تصدیق کر دی،

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہوئی،بیرون ملک پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیجا،لندن میں بیٹھ کر نوازشریف نے سازشیں کیں، نیشنل سیکیورٹی کونسل نے تسلیم کرلیا جو ہم نے کہا وہ درست تھا،لندن میں بیٹھ کر نوازشریف نے سازش کی اور چھوٹا بھائی پاکستان میں اس کا حصہ تھا،سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک میر جعفر اور میر صادق ملوث نہ ہوں،سپریم کورٹ سے سارے معاملے پر کھلی سماعت مانگتے ہیں،سپریم کورٹ کو یہ کام اسپیکر کے استعفے کے وقت کرنا چاہیے تھا،مشرف نے دھمکی پر ہاتھ کھڑے کردیئے اور این ار او دے دیا سپریم کورٹ کو اس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہیےتھی،جب جنوری سے یہ سارا معاملہ شروع ہوا تھا مجھے بھی خبریں آرہی تھیں، سفارتخانوں نے ان لوگوں کو پہلا بلایا جو لوٹے تھے،ہمیں جنوری سے پتہ چلا کہ کیا سازش ہونے والی ہے، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ووٹ بیچنےوالوں کیخلاف سماعت کرے،پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے،اگر کوئی ایکشن نہیں ہوا تو پیسے لینے والے بچ جائیں گے،آج پورے قوم کو کھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کا سوال ہے الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہے، الیکشن کمیشنر جانبدار آدمی ہے، ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے، اگر ہمارے ادارے آج ہماری خودداری اور آزادی کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو یہ نا صرف ہماری بلکہ ہمارے بچوں کی آزادی کیلئے بھی بہت بڑا خطرہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی اور کہا کہ پارٹی کارکن ہر سطح پر اسلام آباد مارچ کی تیاری شروع کردیں،اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان جلد کروں گا،وفاقی کابینہ کے 60وزار ضمانتوں پر ہیں وزیراعظم کے اوپر کیسز چل رہے ہیں یہ لوگ ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں سے اپنا ریکارڈ ختم کرائیں گے، کابینہ کے 70فیصد ارکان کا نام ای سی ایل پر ہے،میرا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیں میں باہر نہیں جانا چاہتا،حکومت کو کہتاہوں میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں کیونکہ مجھے باہر نہیں جانا ہمیں اپنی عدالتوں کومضبوط کرنا چاہیے،جو کہتے ہیں کہ اس طرح کے سائفر آتے رہتے ہیں اس سے زیادہ جھوٹا شخص کوئی نہیں،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پنڈی ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں عید کے بعد احتجاج اور تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور احتجاجی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی

کل شام اسلام آباد میں کیا ہوا ؟ مبشر لقمان نے اندر کی بات ظاہر کر دی

نواز شریف واپس کب آ رہے ہیں؟ مبشر لقمان نے اندر کی خبر دے دی

حکومت ایم کیو ایم کو منانے میں کیوں ناکام رہی؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

Leave a reply