وزیراعظم کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا حکم

0
32

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سےملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی –

لاکھوں روپے کے ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والی عمران خان کی القادر یونیورسٹی میں صرف 37 طلبا زیر تعلیم

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد بند پڑے 27 بجلی گھروں میں سے 20 کو فعال کردیا گیا ہے اور 20 بجلی گھروں کےدوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداواربڑھی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا لیکن موجودہ حکومت نے دو ہفتے میں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی گھروں سے بجلی کی پیداواربڑھاکرلوڈشیڈنگ کاسدِباب بھی کیا جارہا ہے ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 18500 میگاواٹ ہے اور طلب کےلحاظ سے بجلی کی کمی 500 سے 2000 میگاواٹ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا تھا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مصدق ملک اور دیگر حکام نے شرکت کی-

ڈیزل کی قلت،پمپوں پر لائنیں، حکومت کا بھی ایکشن کا حکم

دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار969 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہ ہوسکی لیکن پاور پلانٹس کو آئندہ چند روز میں ایندھن کی مطلوبہ فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار16 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار674 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اس کے علاوہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار526 میگاواٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار312 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ ایک بارپھر ٹوٹ گیا

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری علاقوں میں 8 سے 11 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کراچی میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ورچوئل اجلاس ہواتھا ، جس میں اوگرا، پی ایس او حکام اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، 21 دنوں کا ڈیزل اور31 دنوں کا پٹرول کا مطلوبہ ذخیرہ موجود ہے-

وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پر مصنوعی قلت پیدا کی گئی جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر 52 روپے لیٹر اضافے کا امکان ہے ذیادہ مہنگا ہونے کی افواہوں پر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں-

پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں ،کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے-

وزیر اعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 7 دن میں فعال کرا دیا

Leave a reply