لوڈ شیڈنگ کے متعلق بریفنگ پر معاون خصوصی نے گردشی قرضوں کی بات شروع کردی

0
27

لوڈ شیڈنگ کے متعلق بریفنگ پر معاون خصوصی نے گردشی قرضوں کی بات شروع کردی

باغی ٹی وی : معاون خصوصی شہباز گل کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوالات وہ اٹھارہےہیں جوتوانائی بحران کی اصل وجہ ہیں. ذاتی مفادات کیلئےمہنگی بجلی بنائی گئی.لوڈشیڈنگ تکنیکی وجوہات کی وجہ سےہو رہی ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کاکم بہاؤلوڈ شیڈنگ کی ایک وجہ ہے.

آرایل این جی کی فراہمی بحال ہونےپربجلی کی پیداواربہترہوجائےگی،حکومت انرجی بحران کےخاتمےکیلئےاقدامات کر رہی ہے،نئی الیکٹرک سٹی پالیسی کی منظوری دی جا چکی ہے گزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں گردشی قرض میں 360ارب کی کمی ہوئی ،

رواں سال گردشی قرضے میں اضافہ صرف 177ارب روپے متوقع ہے..خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب سے سستی بجلی بنانے والا پلانٹ ہمیشہ پہلے چلایا جاتا ہے،ٹرانسمیشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، بتایا جائے آج کیوں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کیوں گیس کے پلانٹ بند ہیں،

اس ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ‌شیڈنگ کی وجہ سے عوام کا جینا دھو بھر ہوا پڑا ہے ، اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر بہت زیادہ تنقید ہے جبکہ اس تنقید کا جواب دینے کے لیے حکومتی نمائندے اور وزراء پریس کانفرنسز کر رہے ہیں.

جہاں مہنگائی اور امن و امان کے حوالے پہلے ہی عوام تنگ ہے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مزید تنگی بڑھ گئی ہےی .

Leave a reply