لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں:ٹی وی چینلز کی ریٹنگ بھی متاثر

0
41

لاہور:لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں:ٹی وی چینلز دیکھنے والے بھی کم ہونے لگے،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں ہرشخص پریشان ہےوہاں دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں

اس حوالے سے ایک رپورٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس سے صاف پتہ چلتا ہےکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹی وی صارفین کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے یہ کمی بہت زیادہ ہے ، اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند دنوں میں ٹی وی دیکھنے والوں کی تعداد میں 12 فیصد سے زائد کمی آگئی ہے

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی چینل اے آر وائی کی ریٹنگ میں بھی کمی آئی ہے اور ایسے ہی جیو دنیا نیوز سمیت دیگرٹی وی چینلز کا بھی یہی حال ہے

اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا جائے تو اسلام آباد اور راولپنڈی میں یہ کمی بڑھ کر22 فیصد تک چلی گئی ہے اوراس کے بعد لاہور میں 17 فیصد جبکہ کراچی میں 12 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے

اس رپورٹ میں لوگوں کے طبقات کے حوالے سے بھی مشاہدہ کیا گیا ہے جس میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جو طبقے زیادہ متاثرہوئے ہیں انکی نشاندہی کی گئی ہے جن کے مطابق انٹرٹینمنٹ کا شعبہ زیادہ متاثر ہوا ہے ،

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف بینڈز بھی بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں اورلوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان پرمنفی اثرات پڑے ہیں

ادھر اس وقت ملک میں شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال تقریباً 7500 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہات میں 12 سے 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،

Leave a reply