
حکومت پنجاب کی محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے امن و امان کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر نے کابینہ کمیٹی برائے امن کے ملتان دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب میں محرم الحرام انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائکرام سے تعاون کی خواہاں ہے۔امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر منصور قادر نے کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ جنوبی پنجاب میں محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے انتظامیہ،پولیس کے آپس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کوآرڈینیشن سے معاملات آسانی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔فرقہ وارنہ تباہی کو روکنے کیلئے حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا اور تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا، محرم الحرام کے حوالے سے تمام مسالک کے علمائسے ملاقات اور بات چیت ہوئی ہے، سب نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی چیزوں پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آنے والی ہر چیز درست نہیں ہوتی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قوم کو پہلے سے زیادہ جاگنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو جاگنے اور فکر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہمارا دشمن انتشار پھیلانے کی کوشش کرے تو اْسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پوری قوم اور ملک افواج پاکستان اور سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔صوبائی وزیر اوقاف و ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی نے کہا کہ مذہبی شدت پسندی کے خاتمہ کیساتھ سیاسی شدت پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔محرم الحرام محترم مہینہ ہے اورامن وقت کا تقاضہ ہے۔ ہائی روف عمارات اور پرائیوٹ عمارات کے باہر لگے کیمروں کو بھی مانیٹرنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد و اتفاق وقت کی عین ضرورت ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے انتشار پھیلانے والوں کو نکالنا ہوگا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 9240 مجالس، عشرہ محرم کے دوران2783 ماتمی جلوس برآمد ہونگے،امن امان برقرار رکھنے کے لئے 266 علماؤ ذاکرین کے خطاب پر پابندی جبکہ 415 کو بین کردیا گیا ہے،پولیس کی مدد کیلئے پاک فوج کی 22 اور رینجرزکی 23 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، 9،10 محرم کو موبائل سروس بند کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست کی جائے گی، جنوبی پنجاب میں 243 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کو محرم الحرام کے جلوسوں کی مرمت کا ٹاسک سونپا جا چکا ہے۔عزائداروں کی سہولت کیلئے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کا کام جاری ہے۔واسا کو گٹروں کے ڈھکن تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ 9,10 محرم کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کم وولٹیج کے سدباب کیلئے لکھا جارہا ہے۔
آر پی او ملتان ریجن کیپٹن ر سہیل چوہدری نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے 10 روز 910 جلوس، 3182 مجالس ہونگی۔محرم الحرام میں امن و امان کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہے۔ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر، سی پی او منصور الحق رانا،جنوبی پنجاب کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز نے بھی تفصیلی بریفنگ دی
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی