fbpx

لوڈشیڈنگ کی انتہاء 24 گھنٹوں میں صرف 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی۔

علاقے کے عوام نے میٹر ہٹاؤ مہم کی دھمکی دی ہے۔ان خیالات کا اظہار
سابق صوبائی وزیر نائب امیرجماعت اسلامی حافظ حشمت نے سابقہ ڈسٹرک ممبر جماعت اسلامی فیاض خان کی قیادت میں وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کی۔وفد میں سابقہ ممبرز اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حشمت نے کہا کہ ہم نے واپڈا حکام کیساتھ 100 فیصد تعاون کیا اور عوام نے سو فیصد میٹرز بھی لگائے مگر اسکے باوجود بھی 24 گھنٹوں میں سے صرف 4 گھنٹے بجلی ہوتی ہے جو سراسر ظلم ہے۔

رمضان کا مبارک مہینہ آنے والا ہے۔ایک ہفتہ کے اندر اندر اگر بجلی کا مسلہ حل نہ ہوا تو واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بجلی کا مسلہ حل نہ ہوا تو جس طرح ہم نے میٹرز لگانے کا مہم چلایا تھا بالکل اُسی طرح میٹرز ہٹانے کا بھی مہم چلائینگے جسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر ہوگی۔ایک طرف بجلی کی قیمتیں آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگی کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف بجلی نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.