لوگ سرمایہ کاری کرنے آتے ان کے خلاف تحقیقات شروع ہوجاتی ہیں ،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

0
23

پیٹرولیم میں جب لوگ سرمایہ کاری کرنے آتے ہیں تو ان کے خلاف تحقیقات شروع ہوجاتی ہیں ،چیرمین اوگرا کا کمیٹی میں انکشاف
جس کی وجہ سے وہ کمپنیاں واپس چلی جاتی ہیں ،
پیٹرول کی اصل قیمت 94 روپے ہے 11 روپے ٹیکس لیتے ہیں باقی ڈیلراور کمپنی کا منافع ہے ۔
بجلی کی قیمت پر سرفراز بگٹی اور کامل علی آغا کے درمیان چھڑپ ہوگئی سرفراز بگٹی نے کامل علی آغا کو اپوزیشن میں بیٹھنے کامشورہ دے دیا
پیپرا کے رولز جو ایل این جی کے حوالے سے ہیں وہ دنیا کے رجحان سے مطابقت نہیں رکھتے حکام

اسلام آباد(محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ میںچیرمین اوگرا نے کمیٹی میں انکشاف کیاکہ پیٹرولیم میںجب لوگ سرمایہ کاری کرنے آتے ہیں تو ان کے خلاف تحقیقات شروع ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ کمپنیاں واپس چلی جاتی ہیں ،پیٹرول کی اصل قیمت 94روپے ہے 11روپے ٹیکس لیتے ہیں باقی ڈیلراور کمپنی کا منافع ہے ۔بجلی کی قیمت پر سرفراز بگٹی اور کامل علی آغا کے درمیان چھڑپ ہوگئی سرفراز بگٹی نے کامل علی آغا کو اپوزیشن میں بیٹھنے کامشورہ دے دیا۔ حکام نے بتایاکہ پیپرا کے رولز جو ایل این جی کے حوالے سے ہیں وہ دنیا کے رجحان سے مطابقت نہیں رکھتے امید ہے کہ اس حوالے سے ہم پیپرا رولز تبدیل کریں گے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس سینیٹر رانا مقبول کی زیر صدارت ہوا ۔کمیٹی میں سرفراز بگٹی ،رخسانہ زبیری،خالدہ اتیب،سعدیہ عباسی،مشتاق احمد،کامل علی آغا،طلحہ محمود، نصیب اللہ بازائی نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ سیکرٹریٹ چیرمین پیپرااور اوگرا نے شرکت کی ۔اجلاس میں نیپرا کے حوالے سے ایجنڈے پربحث کی گئی۔ چیِئرمین کمیٹی رانا مقبول نے کہا کہ کے الیکٹرک کو جو جرمانہ کیا گیا اس کا کیا ہوا؟ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ کے الیکٹرک نے 16 کروڑ روپے کا جرمانہ جمع کرا دیا ہے،24 سال میں پہلی مرتبہ حکم امتناع لینے کی بجائے کے الیکٹرک نے جرمانہ ادا کیا۔چئیرمین کمیٹی رانا مقبول نے کہاکہ بلز میں کیوں بار بار اضافہ کیا جا رہا ہے ، آپ صارفین پر اتنا ظلم کر رہے ہیں جس پر چئیرمین نیپرا نے کہاکہ روپیہ کی قدر میں کمی کی وجہ سے بجلی ریٹ پر فرق پڑ رہا ہے ، فیول بہت مہنگا آ رہا ہے، آئی پی پیز کو ہمیں طے شدہ ریٹ لازمی ادا کرنے ہوتے ہیں ، چاہے بجلی استعمال کریں یا نہ کریں،پاکستان میں 24 ملین لوگ کو سبسڈی دی جاتی ہے ، گردشی قرضہ سبسڈی کی وجہ سے ہی اتنا پہنچا ہے۔

مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ لوگوں کی جیبیں کاٹ رہے ہیں اور انھیں کہ رہے ہیں کہ خیرات دے رہے ہیں ،لوگوں کو گالی دے رہے ہیں کہ انھیں خیرات دے رہے ہیں ۔رانا مقبول نے کہا کہ بجلی پر کیا سبسڈی دی جاتی ہے اس کا بریک اپ دیں ۔کامل علی آغا نے کہاکہ جو بجلی چوری نہیں کرتے ان سے بجلی چوروں کا بل وصول کیا جاتا ہے ، سرفراز بگٹی نے کہا کہ آغا صاحب چیئرمین نیپرا عزت دار افسر ہیں آپ ان کو ڈانٹ نہیں سکتے، آپ کی جماعت حکومت کا حصہ ہے وزیر اعظم سے بات کریں،آغا صاحب خیرات اور سبسڈی میں زمین آسمان کا فرق ہے، سرفراز بگٹی کا چیئرمین نیپرا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ فیصلے وزیر نے کرنے ہوتے ہیں اس غریب کوکیا پتہ؟فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں نیپرا نے تو صرف ان پر عملدرآمد کرنا ہے۔

چئیرمین اوگرا مسرور خان نے کمیٹی کوبتایا کہ قدرتی گیس اور ایل این جی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار مختلف ہے دونوں قدرتی گیس کمپنیاں قیمت میں اضافے کی درخواست کرتی ہیں اوگرا اعدادوشمار کا جائزہ لے کر قیمت تجویز کر کے حکومت کو بھیجتا ہے حکومت طے کرتی ہے کہ صارفین پر کتنا بوجھ ڈالنا ہے حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ غریب صارفین پر بوجھ نہ پڑے قدرتی گیس کی قیمت سال میں دو بار طے ہوتی ہے ٹیرف میں 90 فیصد تک گیس کی قیمت شامل ہے ایسا نہیں کہ دیگر اخراجات کو گیس ٹیرف میں شامل کیا جاتا ہے۔ایل این جی کاروبار کی عمر ہی پانچ سال ہے ، ہمارا ملک میں یہ phenomenon نیا ہے ایل این جی کے دنیا میں امپورٹرز، ساٹھ سے ستر فیصد پانچ دس پندرہ سال کے کنٹریکٹ کرتے ہیں پیپرا کے رولز جو ایل این جی کے حوالے سے ہیں وہ دنیا کے رجحان سے مطابقت نہیں رکھتے امید ہے کہ اس حوالے سے ہم پیپرا رولز تبدیل کریں گے ۔

فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

یہاں کسی ماں بہن کیخلاف بات ہوتی ہے تو پروگرام بند ہو جاتے ہیں،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیوں؟ عدالت برہم

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

گستاخانہ مواد کی تشہیر کو کب تک نہیں روکا جا سکتا ؟ ڈی جی پی ٹی اے کا عدالت میں اظہار بے بسی

رانا مقبول نے کہاکہ کیا وقت پر ایل این جی کی بکنگ کرانی چاہیے تھی ، سینیٹر مشتاق نے کہاکہ اگست میں پہلے بھی ایل این جی بک ہو جاتی تھی ، اس بار کیوں بک نہیں ہوئی۔ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہمارے پاس ایل این جی اسٹور کرنے کے ٹرمینل نہیں ہیں ۔چئیرمین اوگرا نے کمیٹی کوبتایاکہ ہم نے اشتہار دیا ہے کہ کمپنیاں آ کر پاکستان میں ایل این جی اسٹوریج ٹرمینل قائم کریں کچھ کمپنیوں نے ایل این جی اسٹوریج قائم کرنے میں دلچپسی ظاہر کی ہے دو نئے ایل این جی ٹرمینل کے لیے لائنسس دیے ہیں ۔پیٹرول کی (امپورٹ پرائس ) ex refinery قیمت 94 روپے 38 پیسے ہیں آئی ایف ای ایم فارمولا یعنی پییٹرول کرایہ 3 روپے 65 پیسہ ہے۔پیٹرول پر ڈسٹریبیوشن مارجن 2 روپے 11 پیسے ہیں ۔جنرل سیلز ٹیکس 11 روپے 28 پیسے ہے۔کمپنی کا پرافٹ 2 روپے 97 پیسے ہے پاکستان میں پیٹرول سارے ریجن میں سب سے سستا ہے۔تمام پیٹرولیم کمپنوں کو کہا ہے کہ نئی اسٹوریج بنائیں پاکستان میں پانچ آئیل ریفائنری ہیں ، انھیں سپورٹ کرنا چاہیے اگر سپورٹ نہیں کریں گے تو ریفاننری یورو فائیو کی requirement کو پورا نہیں کر پائیں گی اور بند ہو جائیں گی پھر ہمیں زیادہ پیٹرولیم مصنوعات باہر سے امپورٹ کرنا پڑے گی اکثر سرمایہ کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی جاتی ہے جو کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچپسی لیتی ہیں وہ پیچھے ہٹ جاتی ہیں ۔رانا مقبول نے کہاکہ کیا یہ نیب کرتا ہے ؟ ۔چئیرمین اوگرا نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا ، حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے، پیٹرولیم اور گیس بھی ہماری قومی سیکورٹی کا حصہ ہیں ۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر،عدالت نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

Leave a reply