بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

0
47

ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی، دو ہفتوں میں تیسری بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی، معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا

ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ نے طلب کیا تھا، طلبی‌ ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی ،

سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشیر کی وزارت خارجہ طلبی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 9 زخمی ہوئے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے

لائن‌آف کنٹرل پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں 1970 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

 

بھارتی فورسز نے شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسز نے ڈنہ،دھدنیال،جورا،لیپا،شردا اور شاہکوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی گولہ باری سےشہری نعمان احمدشہید ہوا ہے،

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گولہ باری سے بچوں اورخواتین سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جس سے 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اورمتعدد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے،

Leave a reply