مرکزی مسلم لیگ کسی کوبھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونےدے گی:خالد مسعودسندھو

0
80

اسلام آباد:موجودہ اورسابق حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا اسی لئے آج عوام میں جانے کے قابل نہیں اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ حکومتوں کی نا اہلی ہے کہ آج ملکی معیشت زبوں حالی کا شکارہے۔ وکلاء ، پروفیسرزاور اہل علم قیادت پر مشتمل پاکستان مرکزی مسلم لیگ اُمید کی کرن ہے ۔ مرکزی مسلم لیگ کسی کو بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سےفرارنہیں ہونے دے گی،حکومت اورالیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہ کی تو ووٹرز کے ہمراہ احتجاج پر مجبورہوجائیں گے ۔

صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی بلدیاتی انتخابات کے نامزد امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف نامزدامیدواران کے ہمراہ اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن اورحکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے اوراسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کروائے ورنہ احتجاج پرمجبورہوجائیں گے،عوام پرجوش ہے جبکہ امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم سمیت تمام تر تیاریوں مکمل ہوچکی ہیں ایسے میں انتخابات نہ کروانا ووٹرزکی توہین ہے،حکومت اورالیکشن کمیشن ووٹ اورووٹرزکوعزت دے اوراسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے،بلدیاتی انتخابات سےاختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوتے ہیں اوراسی سےعام لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں پتہ نہیں کیوں یہ سیاسی پنڈت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گھبراتے ہیں ۔

ایڈووکیٹ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ اسلام آباد میں دوسری بار بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں پہلی بار 2015 میں بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے دباءو پر ہوئے تھے اب بھی عدلیہ کو ہی کردار ادا کرنا ہونا ہوگا ورنہ یہ لوگ جمہوریت اور قانون سے کھلواڑ جاری رکھیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ پہلی بار کسی بھی انتخابی میدان میں آئی ہے ہم نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر پڑھے لکھے،خدمت کا جذبہ رکھنے والے اور عام لوگوں سے امیدوار کھڑے کئے ہیں ،ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیاہے اس پلیٹ فارم سےقوم کو پڑھی لکھی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بطور قوم سوچنے والی قیادت فراہم کریں گے،پاکستان کو درپیش سیاسی ومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے مرکزی مسلم آئندہ جنرل انتخابات سمیت تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا سلوگن اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان پڑھائی والی میز کرسی تعلیم اور شعور کا نشان ہے ،ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی مزل کو پائیں گے اوروہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے ۔

Leave a reply