پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، کتنی آبادی پرمشتمل ہوگی نیبرہڈکونسل اورکتنی ہوں گی نشستیں ، تفصیلات آگئیں

0
19

لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، کتنی آبادی پرمشتمل ہوگی نیبرہڈکونسل اورکتنی ہوں گی نشستیں ، تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کے 455 بلدیاتی اداروں کی نیبرہڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے کر لیا گیا،نیبرہڈ کونسل کی کم سےکم آبادی 6 ہزارجبکہ زیادہ سے زیادہ 45 ہزارتک ہوگی۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت نیبرہڈ ویلج پنچایت کونسلزکی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے کیا گیا، نیبرہڈ کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 45 ہزار جبکہ کم سے کم 6 ہزارتک ہوگی، ویلج پنچایت کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 25 ہزار جبکہ کم سے کم آبادی 2 ہزار تک ہوگی، شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسلز جبکہ دیہی علاقوں میں ویلج پنچایت کونسلز تشکیل پائیں گی۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو مکمل شہری علاقہ قرار دیا گیا ہے، شہر میں 475 نیبر ہڈ بنائی جاری ہیں، 20 ہزار سے 45 ہزار آبادی پر مشتمل نیبرہڈ کونسلز میں 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ہوگی، 13 ہزار سے 20 ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 4 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر اور اقلیتی کونسلر منتخب ہوسکے گا، 6 ہزارسے 13ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست رکھی گئی ہے۔ 6 ہزار تک کی آبادی والی نیبرہڈکونسلز میں 2 جنرل کونسلرایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی کونسلرکی نشست رکھی گئی ہے۔

15 ہزارسے 25 ہزارتک ویلج پنچایت کونسلز 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست ہوگی،8 سے 15 ہزار آبادی والی ویلج پنچایت کونسلزمیں چار کونسلرز، ایک خاتون،ایک اقلیتی منتخب ہوسکے گا، 2 ہزار سے 8 ہزار آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی، 2 ہزار تک آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں 2 جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی۔

ہر ووٹر تین ووٹ کاسٹ کرے گا، ایک جنرل کونسلر، ایک خاتون جبکہ ایک ووٹ اقلیتی کونسلر کو کاسٹ کرنا ہوگا، جنرل کونسلرز میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا ازخود چیئرمین منتخب ہوجائے گا۔

Leave a reply