سینئر ڈاکٹرز لاک ڈاون میں نرمی کے خلاف بول پڑے

0
32

سینئر ڈاکٹرز لاک ڈاون میں نرمی کے خلاف بول پڑے

باغی ٹی وی :لاہور میں سنئیر ڈاکٹرز لاک ڈاون میں نرمی کے خلاف پریس کی ہے جس میں‌صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اشرف نظامی نے کہا ہے ..حکومتی کاوشوں میں بہت بہتری کی ضرورت ہے،عالمی وبا پر تب تک قابو نہیں پاسکتے جب تک انتظامی معاملات ٹھیک نہ ہوں.پچھلے 24 گھنٹوں میں صرف 9 ہزار ٹیسٹ ہوئے ہیں

22 کروڑ کی آبادی کے لیے 9 ہزار ٹیسٹ بہت کم ہیں.52 ٪ طبی عملہ متاثر ہورہا ہے.وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ تجارت کا کیا بنے گا، ہم معاشی ماہر نہیں مگر تجاویز دیں گے.509 ہیلتھ پروفیشنلز پاکستان میں کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں.5،6 ماہ میں بھی حکومت اچھے اقدامات نہیں کرسکی

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ طبی عملے کے لیے فوری حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں.وزیراعظم نے کہا کہ ہم لاک ڈاون کھول دیں گے.لاک ڈاون کو ابھی جاری رہنے دیا جائے.ابھی پاکستان میں کورونا کیسز آخری حد تک نہیں گئے.پاکستان میں ٹیسٹنگ کی تعداد بہت کم ہے.جون تک پاکستان میں کورونا وائرس کے دو لاکھ کیسز ہوں گے.اسپتالوں اور طبی عملے کی تعداد کم پڑتی جارہی ہے.حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کو اپنے گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دے. وارڈز کے بجائے مکمل اسپتالوں کو کورونا کے لیے مختص کیا جائے.دیگر بیماریوں کے مریضوں کا اسپتالوں میں علاج نہیں ہورہا

انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک ہزار بستروں کا اسپتال لازمی بنایا جائے.ایکسپو فیلڈ اسپتال پر پیسوں کا ضیاع ہوا، انفیکشن ڈیزیز کا اسپتال بنایا چاہیے تھا.انفیکشن ڈیزیز کا اسپتال ہمیشہ کام اتا، فیلڈ اسپتال کو ختم کرنا ہوگا

نادرا کے دفاتروں کو حکومت فل وقت بند رکھے.چالان جمع کروانے کے لیے حکومت آن لائن نظام متعارف کرے.حکومت زیادہ سے زیادہ ٹوائلٹس گاوں میں تعمیر کرے.جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن شاہد ملکآرٹیفیشل انٹیلیجنس نے بتایا کہ کورونا ایک بندے سے کتنا پھیل سکتا ہے.کورونا ختم ہونے کے اندازوں کو پاکستان میں لاگو نہیں کیا جاسکتا.اگر ہمارا رویہ لاک ڈاون کے خلاف رہا اور سماجی فاصلے پر عمل نہ کیا تو کورونا ختم نہیں ہوگا

Leave a reply