لاک ڈاؤن، چھوٹے کاروباری افراد کو سنائی حماد اظہر نے بڑی خوشخبری

0
27

لاک ڈاؤن، چھوٹے کاروباری افراد کو سنائی حماد اظہر نے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت، کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق 2 پیکج ای سی سی نے منظور کر لئے جس میں‌ بے روزگار افراد کیلئے 75 ارب روپے کا پیکج بھی شامل ہے، 40 سے 60 لاکھ افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کریں گے۔ وزارت صنعت اور احساس پروگرام مل کر پورٹل کا اجرا کریں گے، کم آمدنی اور بے روزگار ہونے والے افراد پورٹل پر رجسٹریشن کروا سکیں گے، اس مقصد کیلئے 75 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ چھوٹے کاروبار والوں کیلئے امدادی پیکج کا بھی اجرا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت، کاروبار، ملازمتوں سے متعلق 2 پیکج ای سی سی نے منظور کیے، وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے پیکج کل پیش کیا جائےگا، احساس پروگرام اور وزرات صنعت و پیدوار پورٹل لانچ کریگی، ملازمتوں سے بے روزگار ہونے والے خود کو پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کابینہ سے منظوری کے بعد پیکج کی تفصیلات ویب سائٹ پرڈال دی جائیں گی، پیکج کےتحت چھوٹے کاروبار والوں کا 3 ماہ کا بل بھی حکومت دیگی، بے روزگار ہونیوالوں کو فی کس 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، اس پیکج کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہو گا،لاک ڈاون کی وجہ سے چھوٹا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے چھوٹے دکانداروں کو بھی اس کا فائدہ ہو گا،وزارت خزانہ ان اداروں کو فنڈز فراہم کرے گی 35ل اکھ چھوٹے کاروباری افراد پیکج سے مستفیدہوں گے،لاک ڈاؤن کی وجہ سےچھوٹاکاروبارمتاثرہواہے،

پاکستان میں کرونا سے اموات 281 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

Leave a reply