لاک ڈاؤن،جن کی روزی روٹی ہی وکالت سے چلتی ہے اب وہ کیسے گزارہ کریں، چیف جسٹس

0
28

لاک ڈاؤن،جن کی روزی روٹی ہی وکالت سے چلتی ہے اب وہ کیسے گزارہ کریں، چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ہائیکورٹ بار کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے گرانٹ اور امداد کے طریقہ کار کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے حکم دیا کہ کمیٹی جو فیصلہ کرے اس کی سفارشات 27 اپریل تک پیش کی جائیں ،حکومت وکلاء کی امداد کیلئے طریقہ کار طے کر لے، موجودہ صورتحال میں معاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کی جائے،

وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سعود عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزارت قانون وکلاء کو رقوم فراہم کرنا چاہتی ہے، وکلاء کا پورٹل بنا کر رقوم دینے کی تجویز ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ جو وکلا کوئی کاروبار یا دوسری ملازمت نہیں کرتے وہ کیا کریں، جن کی روزی روٹی ہی وکالت سے چلتی ہے اب وہ کیسے گزارہ کریں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نہیں بتایا کہ وہ کتنے فنڈز وکلاء کو دینگے،

ممبر پنجاب بار کونسل نے کہا کہ پورے پنجاب سے پچیس ہزار کے قریب ضرورت مند وکلاء کی درخواستیں موصول ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ جہاں سے بار الیکشن میں پانچ سو وکلاء نے ووٹ دیا وہاں سے پندرہ سو درخواستیں آئی،

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ حکومت کے پاس وکلاء کی گرانٹ کا اکیس کروڑ پڑا ہے،حکومت کی جانب سے نقل و حمل پر پابندی کے باعث سائلین وکلا تک نہیں پہنچ پا رہے ،عدالت حکومت کو وکلا کے لیے ریلیف فنڈ فوری مہیا کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply