پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں رش نے لاک ڈاؤن کے دعووں کی دھجیاں بکھر دیں

0
62

پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں رش نے لاک ڈاؤن کے دعووں کی دھجیاں بکھر دیں

باغی ٹی وی :ایک طرف حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا دوسری طرف مسافر بسون اور ٹرینوں میں لوگوں کا ہجوم انتہا کو پہنچا ہوا ہے . باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں لوگ کھچا کھچ لدے ہوئے ہیں .

لوگوں کا ازدھام اتنا ہے کہ تل رکھنے کو جگہ نہیں‌ ہے ، عورتیں اور مرد ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں‌. حتی کہ خواتین کے لیے واش روم میں‌جانے کی گنجائش بھی نہیں‌ ہے. لوگ واش روم میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں.
ان حالات میں حکومت کے لوگوں کو ہجوم والی جگہ سے روکنے اور لاک ڈاؤن کے دعوے دھرے دھرے رہ جاتے ہیں.
واضح‌رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی انتظامیہ کی جانب سے کورنا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کےدستے تعینات ہوں گے جس کے لیے سول انتظامیہ نے درخواست کی تھی۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی فوج طلب کرلی ہے۔

Leave a reply