لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،2800 دکانیں سیل کر دی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوزکرگئی،

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں 53نئے کیسز سامنے آئے ہیں

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں،اپریل میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2800 دکانیں سیل کی گئیں،

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن سخت کرنے کے حوالے سے ڈاکٹرز کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف حکومت کام کر رہی ہے، عوام کوحکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، مساجد میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے، علمائے کرام مساجد کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں۔

ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹر نے خود اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

فاطمہ جناح ہسپتال کے ایم ایس نے کرونا کی تصدیق کے بعد جاری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں دس مارچ کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا،اس دوران میں نے دن رات ہسپتال میں رہ کر لوگوں کی خدمت کی ہے،اب بھی جلد صحت یاب ہوکر پھر سے عوام کی خدمت کروں گا۔

Comments are closed.