لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بیٹے نے باپ پر درج کروایا مقدمہ

0
21

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بیٹے نے باپ پر درج کروایا مقدمہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بیٹے نے باپ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، مودی نے 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بیٹا اپنے والد کے خلاف تھانے پہنچ گیا، بھارت کے جنوب مغربی ضلع میں تھانہ وسنت کنج کی پولیس کا کہنا ہے کہ راجوری کے رہائشی 20 سالہ ابھیشک سنگھ نے اپنے والد کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کروایا ہے

ابھیشک سنگھ کے والد وریندر سنگھ کی عمر 59 سال ہے، پولیس نے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، ابھیشک کا کہنا تھا کہ بار بار منع کرنے کے باوجود والد ایک دن میں کئی بار گھر سے باہر جاتے تھے اور روکنے کے باوجود نہیں رکتے تھے ، بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے شہری کے والد کو گرفتار کر لیا ہے.

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے ھوالہ سے احکامات پر عمل کریں.

بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 62 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2547 ہو گئی ہے.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں‌ کرونا وائرس کے 478 مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 55 غیر ملکی بھی شامل ہیں، اب تک 61 افراد ہلاک اور 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 335 ہیں ، وہاں‌16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 309 مریض ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے کیرالہ میں 286 مریض ،2 ہلاکتیں، دہلی میں 219، آندھراپردیش میں 132 ،کرناٹک میں 124 مریض ہیں

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

Leave a reply