لاک ڈاؤن ،مزدور نے چوری کر کے مالک کے نام لکھا معافی نامہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن میں مزدور دوسرے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جو ٹرین کی بحالی کے باوجود گھر واپس جانے کے لئے کرایہ نہ ہونے کی صورت میں پیدل اور سائیکلوں پر سفر کر رہے ہیں
ایسے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا،بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی کے ایک مزدور نے گھر واپس جانے کے لئے سائیکل چوری کی اور ساتھ سائیکل کے مالک کے نام ایک معافی نامہ بھی چھوڑ گیا جس میں کہا گیا کہ میں معافی چاہتا ہوں، اسکی سائیکل لے کر جا رہا ہوں،
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم
بریلی کے رہائشی مزدور محمد اقبال نے پیدل واپسی کے دوران راستے میں بھرت پور کے راراہ گاؤں کے رہائشی صاحب سنگھ کے گھر سے سائیکل چوری کرلی تھی اور ساتھ میں معافی نامہ چھوڑا تھا جس میں ہندی زبان میں معافی نامہ لکھا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ گھر واپس جانے کے لئے میرے پاس کوئی اور ذریعہ نہیں اسلئے معافی مانگتا ہوں میرے ساتھ ایک بچہ بھی ہے، سائیکل چوری پر معاف کر دیجئے گا