لاک ڈاؤن میں 1500 کلو میٹر پیدل چلنے والے نوجوان کی قرنطینہ مرکز میں ہوئی موت

0
28

لاک ڈاؤن میں 1500 کلو میٹر پیدل چلنے والے نوجوان کی قرنطینہ مرکز میں ہوئی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی مزدور علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں، ٹرانسپورٹ، ریلوے، فضائی آپریشن سب معطل ہے

ایسے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک نوجوان انصاف علی نے 15 روز قبل گھر جانے کے لئے ممبئی سے پیدل چلنا شروع کیا اور 15 روز میں وہ اپنے علاقے میں پہنچا، اس نے تقریبا 1500 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کیا، جب وہ اپنے علاقے میں پہنچا تو پولیس نے اسے بغیر اسکا میڈیکل ،کرونا ٹیسٹ کروائے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا جہاں بھوک اور پانی کی کمی کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا

شراوستی کے پولس سپرنٹنڈنٹ انوپ کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ انصاف علی صبح سات بجے پہنچے تھے جہاں اس کو گھر جانے کی بجائے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا تھا قرنطینہ مرکز میں انہیں ناشتہ دیا گیا تھا لیکن 5 گھنٹے بعد انکے پیٹ میں درد ہوا اور قے آئی، اسے پہلے کو ڈاکٹر کو بلایا جاتا انصاف علی جان کی بازی ہار گیا

چیف میڈیکل افسر اے پی بھارگو کا کہنا ہے کہ انھوں نے انصاف علی کے نمونے لیے تھے اور لکھنؤ میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا تھا۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ہم انصاف علی کی موت کی وجہ پتہ چلے گی کہ وہ کرونا کا مریض تھا یا نہیں اسکے بعد ہم لاش کا ضروری ہوا تو پوسٹ مارٹم کریں گے

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

انصاف علی ممبئی سے 1500 کلو میٹر کا سفر طے کر کے علاقے مین تو پہنچ گیا لیکن گھر نہ پہنچ سکا، اسکی موت کی خبر لواحقین کو دی گئی تو انکے خاندان میں کہرام مچ گیا، پولیس نے اسکی لاش کو سردخانے بھجوا دیا ہے ، اسکی ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد اسکی تدفین بارے فیصلہ کیا جائے گا.

Leave a reply