لاک ڈاؤن میں کتنے اضافے کا کہا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتاتے ہوئے کی بڑی اپیل

0
26

لاک ڈاؤن میں کتنے اضافے کا کہا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتاتے ہوئے کی بڑی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر آگے چلنا چاہئے ،صوبوں کو الگ الگ فیصلے کرنی کی اجازت دینا تکلیف دہ ہو گا

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اکانومی کی کیا پوزیشن ہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ دو ہفتے کا لاک ڈاؤن مزید اور سخت کیا جائے،وفاقی حکومت کی جانب سے مؤثر جواب نہیں ملتا، ہم بہت ٹارگٹ کر کے ٹیست کر رہے ہیں، ہم نے محنت کی لیکن پھر بھی وہاں نہیں پہنچ سکے جہاں پہنچنا چاہئے تھا، ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال بنایا اضلاع میں بھی بنا رہے ہیں، صوبائی حکومتیں ٹیسٹنگ کٹس کا انتظام کر سکتی ہیں تو وفاقی حکومت کیوں نہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ اونےدوروزپہلےبتایاکہ صرف سندھ ڈبلیو ایچ اوکےطریقہ کارپرعمل کررہا ہے،باقی صوبوں میں بھی ٹیسٹ ہوئے لیکن ڈبلیو ایچ او ان ٹیسٹ سے مطمئن نہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں کرونا کا علاج نہیں کر سکتین، اس کا علاج تب ہو گا کہ سب ایک ہوں اور ملکر کام کریں، غلطیاں کیں لیکن تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے، اگر سو چیزیں کیں ان میں سے 50 غلط ہوئیں تو ان سے نقصان کوئی نہیں ہوا، 50 کا فائدہ بہت ہوا ،وفاق مدد کرے تو ہم ضرورت کاسارا سامان بیرون ملک سے لے سکتے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم صبح 4 سے 7 بجے تک لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں،رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں ہم لوگوں کا مجمع نہیں لگا رہے،معیشت سنبھل جائے گی لیکن انسان تو دوبارہ واپس نہیں آسکتے،

مجھے جتنی گالیاں دینی ہیں دے دو،لیکن خدارا یہ کام کرو….وزیراعلیٰ سندھ پھٹ پڑے

Leave a reply