لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہے ہیں مگر، اجمل وزیر نے کیا اعلان کر دیا؟
لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہے ہیں مگر، اجمل وزیر نے کیا اعلان کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے میشر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک 2627 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 146 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 654 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں، مریضوں کی سہولت کیلئے 330 قرنطینہ سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ ہم نے کورونا کے ساتھ غربت کا بھی مقابلہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔
اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناکے ساتھ غربت کے چیلنج کابھی سامناہے،لاک ڈاؤن میں نرمی معاشی صورتحال دیکھ کررہے ہیں،
موجودہ حالات میں لوگوں کوگھروں میں رہنا ہوگا،خیبرپختونخوا کےتعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کی ہے،6ہزار سےزائد وصول کرنے والے اسکولوں کی فیس میں 20فیصد کمی کی ہے،6ہزار سےکم وصول کرنے والے اسکولوں کی فیس میں 10 فیصد کمی کی ہے
طبی عملے کی شکایات، این ڈی ایم اے نے بڑا قدم اٹھا لیا
میوہسپتال میں طبی عملے کی حالت زار،گرینڈ ہیلتھ الائنس رہنما یاسمین راشد پر برس پڑے
ایک ہی ہسپتال کے 8 ڈاکٹرز بنے کرونا کا نشانہ
اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا سے ڈاکٹر یا طبی عملہ کی موت پر 70 لاکھ کا پیکج ملے گا، طبی عملہ کورونا کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہا ہے۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہی ہے، تاہم جو دکاندار ایس او پیز پر عمل نہیں کریگا وہ سیل ہی رہے گا۔