لاک ڈاؤن، اور وزیراعلیٰ سندھ مان ہی گئے، وزیراعظم سے بھی بڑی اپیل کردی

0
28

لاک ڈاؤن، اور وزیراعلیٰ سندھ مان ہی گئے، وزیراعظم سے بھی بڑی اپیل کردی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے ایس او پی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری ایس اوی پیز کے تحت ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویز بھی دی ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی ،جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور انسے منسلک دکاںیں کھولیں گے، جس دن اے سیز والوں کی دکاںیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک، اے سیز لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے،

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی ،مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آر بی ٹیکسز اور صوبائی ایکسائیز کی ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلانے کیلیے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے، کمیٹی تاجروں سے مل کر تمام تجاویز اور ایس او پیز پر بات کرکے 24 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دیں گے، میں ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت اجازت دیں گے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این سی سی کی میٹنگ میں وفاقی حکومت نے ایک روڈ میپ دیا،میٹنگ میں تجویز دی گئی کہ لاک ڈاوَن میں مزید2ہفتوں کی توسیع کی جائے،وزیراعظم سے کہا ہمارا موقف سننے کے بعد آپ جو فیصلہ کرینگے ہمیں منظورہوگا،وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کا کہا ہم نے کہا کھول دیتے ہیں،وفاقی حکومت نے کہا کنسٹرکشن سیکٹر صوبے اپنی ایس او پیز کے مطابق کھول دیں،وزیراعظم نے کہالاک ڈاوَن میں مزید14دن کی توسیع کررہے ہیں،15اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مزید سخت لاک ڈاوَن ہوگا،میں نے کہا لاک ڈاوَن ختم نہیں ہورہا،اگر معاہدے میں کسی بھی چیز کی خلاف ورزی کی ہو تو میں ذمہ دار ہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ میں نے کس چیز کی خلاف ورزی کی ہے لاک ڈاؤن پر ملے جلے سگنل وفاق کی طرف سے آرہے ہیں ،

وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا،پنجاب اور بلوچستان نے لاک ڈاؤن کیا پورا ملک سندھ کی طرف دیکھ رہا ہے تو اس میں میرا قصور نہیں علمائے کرام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہر طرح سے مدد کی،لیاقت آباد واقعے میں مسجد کے امام اور کچھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر ہوئی تھیں،خاتون ایس ایچ او پر تشدد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

مستحقین کی آڑ میں لٹیرے راشن لیکر فروخت کرنے لگ گئے

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سب سے زیادہ لوکل ٹرانسمیشن کے کیسزضلع ایسٹ میں آئے،امید ہے چیف جسٹس پاکستان ہمارے اقدامات کو دیکھیں گے،کسی سیاسی جماعت نے کہا سندھ نے8ارب روپے کا راشن دے دیا،ہم نے580ملین روپے کا راشن دیا تھا،ہم نے لوگوں کو کھانا پہنچانے کیلئے فلاحی اداروں سے بات چیت کی،جب راشن دینے کی بات آئی تو سڑکوں پر لوگوں کا رش لگ گیا،ہم نے فیصلہ کیا جو بھی راشن تقسیم کریں گے وہ رات کو تقسیم کریں گے،ایک ایک راشن بیگ کی تقسیم کا حساب دے سکتے ہیں، جو بھی فیصلے کرتے ہیں ان میں سیکیورٹی اداروں کے لوگ بھی ہوتے ہیں،مجھےنہیں یاد کہ کراچی میں کبھی 8بجے دکانیں کھلی ہوں،کراچی میں اب صبح 8بجے دکانیں کھل رہی ہیں،ہم ہر چیز بند نہیں کرسکتے، نہ ہی لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کرسکتے ہیں، ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں ،ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں ان کو اضافی مراعات بھی دیں گے وفاقی حکومت سے اضافی پی پیز کیلئے مدد مانگی تھی،میں بطور وزیراعلیٰ کسی ملک سے مدد نہیں مانگ سکتا، کابینہ میٹنگ میں یہ کہا گیا تھا کہ ہم صرف اسلام آباد کو دیکھیں گے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں بیرون ممالک سے ٹیسٹنگ کٹس منگوائی تھیں،بیرون ممالک کے صدر یا وزیراعظم میری بات نہیں سنیں گے،وزیراعظم کسی ملک سے مدد کا کہیں گے تو ا ن کی بات مانی جائیگی، وفاقی حکومت ہماری مدد کریں کہ ہم ٹیسٹنگ کٹس اوروینٹی لیٹرز لیکر آئیں،کچھ صوبے کہہ رہےہیں کہ روڈزبنائیں گےلیکن میرامطالبہ ہے کہ اسپتال بنائیں،

آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کی یقین دہانی کروادی ، ضابطہ اخلاق کے تحت مارکیٹیں کھولی جائیگی ، سندھ حکومت کے اراکین اور تاجر برادری پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی کمیٹی 24گھںنٹوں میں ایس او پی بنائی گی ، تاجر برادری اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان کامیاب مزاکرات ہوئے ، امتیاز شیخ ، ناصر حسین شاہ ، سعید غنی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں، آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ ، عتیق میر سمیت دیگر تاجر بھی کمیٹی کا نمائندہ ہونگے

لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

Leave a reply