لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

0
33

لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹریوں، کارخانوں اور پرائیویٹ اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی.

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

چیف جسٹس قاسم خان نے ایڈوکیٹ اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ لیبر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون کیا گیا ہے،پنجاب میں لاک ڈائون کی وجہ سے صنعتی اداروں، کارخانہ مالکان نے مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیا،پنجاب میں صنعتی اداروں نے مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی کمی کردی، سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے مزدوروں کی ملازمت بچانے کیلئے اقدامات کیے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں برطرفیوں سے لاکھوں مزدوروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کی ملازمت پر بحالی کیلئے اقدامات کا حکم دے، عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کیلئے مالی امداد مختص رقم کی تفصیلات کا حکم دے،

واضح رہے کہ پنجاب میں کرفیو کا آج 28 واں روز ہے، پنجاب میں بازار تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، شادی ہالز، پبلک ٹرانسپورٹ سب بند ہے،

Leave a reply