لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں امیتابھ بچن

0
30

بھارتی لیجنڈری معروف اداکار امتیابھ بچن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں ۔

باغی ٹی وی : بھارتی لیجنڈری معروف اداکار امتیابھ بچن کا کہنا ہے کہ لا ک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں ۔ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک فوٹو کولاج شئیر کیا، جس میں ایک تصویر اداکار کی جوانی کی ہے جبکہ دوسری طرف اُن کی حال ہی کی ایک تصویر ہے
https://www.instagram.com/p/CA1tazEhShS/?igshid=1pcg1jy3dladu
اس پوسٹ کے کیپشن میں بالی وڈ اداکار نے لکھا کہ اس لاک ڈاؤن نے مجھے وہ سب سیکھنے اور سمجھنے کے قابل بنایا ہے جسے میں 78 سالوں کے دوران سمجھنے اور سیکھنے سے قاصر رہا تھا۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں اور باآسانی سچائی کا اظہار کرسکتا ہوں۔

اس سے قبل اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی 44 سال پُرانی فلم ’کبھی کبھی‘ اور حال ہی میں ڈیجیٹل ریلیز کی جانے فلم ’گلابو ستابو‘ کا ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CAtF1B-hXPF/?igshid=9z4k9a33u1zo
انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج کے ساتھ امیتابھ بچن نے ماضی کے قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک تصویر 44 پرانی ہے جب میں سری نگر میں اپنی فلم ’کبھی کبھی‘ کے گانے ’کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے‘ کی ہے (1976 سے 2020) جبکہ اب دوسری تصویر فلم ’گلابو ستابو‘ کے گانے ’بن کے مداری کا بندر‘ کی ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں اداکار نے ہندی میں لکھا کہ کیا تھے اور اب کیا بنا دیا۔

Leave a reply